15 جون 2012 - 19:30

اقوام متحدہ کے سيکرٹري جنرل بان کي مون نے اميد ظاہر کي ہے کہ ماسکو ميں ايران اور مغربي طاقتوں کے درميان ہونے والے مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے.

ابنا: بان کی مون نےاقوام متحدہ کے ہيڈکوارٹر ميں صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ايران اور مغربي ملکوں کے درميان استنبول ميں ہونے والے مذاکرات کے بعد ماحول کافي خوشگوار ہوگيا ہے.

اور امید ہے کہ 18اور 19جون کو گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ماسکو ميں ہونے والے مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے جس سے ايران کے ايٹمي مسئلے کو حل کرنے ميں مدد ملے گي.

تاہم انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات ميں ايراني طرف سے بغداد مذاکرات ميں پيش کردہ تجاويز پر بھي غور کيا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ استنبول اور بغداد مذاکرات کے بعد کوئي بھي شخص يہ کہہ سکتا ہے کہ ايراني حکام نے مذاکرات ميں مثبت کردار ادا کیا ہے اور ایران کا اس سلسلے میں بھر پور تعاون حاصل ہے۔

ایران نے واضح کردیا ہے کہ وہ اپنے پرامن ایٹمی حقوق سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا اور اس کا ایٹمی پروگرام صرف سول مقاصد کے لئے ہے۔
....... 
/169